کراچی: گزشتہ روز قتل ہونے والے 4 ٹک ٹاکرز کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر مسکان کے قتل میں عبدالرحمان اور آصف نامی شخص ملوث ہے۔ ملزمان مقتولہ کے قتل سے پہلے تک مسکان سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ قتل کے شبے میں پولیس عبدالرحمان اور آصف نامی شخص کی تلاش میں قائد آباد، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، ملیر سٹی سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ماں باپ اور بیٹا گرفتار