قاتل عامرمسکان سمیت چاروں ٹک ٹاکرز سےرابطےمیں تھا،آخری لوکیشن منظر آباد کالونی کی ہے،تلاش جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گارڈن فائرنگ واقعہ،قاتل مقتولہ مسکان سے کچھ لمحے پہلے تک رابطے میں تھا،تفتیشی ذرائع
گارڈن فائرنگ واقعہ،قاتل مقتولہ مسکان سے کچھ لمحے پہلے تک رابطے میں تھا،تفتیشی ذرائع

کراچی گارڈن میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر اور ساتھیوں کی ہلاکت کا واقعے نے نیا موڑ لے لیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ میں ملوث شخص چند لمحے پہلے تک مقتولہ مسکان سے رابطے میں تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص جائے وقوعہ پرپہلے ہی سے مسکان اور ساتھیوں کا انتظار کررہا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ مسکان اور تین دوستوں کی قاتل سے گفتگو بھی ہوئی، پانچ منٹ گفتگو کرنے کے بعد مسکان گاڑی میں بیٹھی تو ملزم نے فائرنگ کی۔ملزم نے گاڑی کی پچھلی جانب سے فائرنگ کی تو دیگر دوست اتر کر بھاگے۔

گاڑی پر فائر کی جانے والی گولی مقتولہ مسکان کو لگی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوا، آخری لوکیشن مظفرآباد کالونی سامنے آئی۔ ملزم کی تلاش میں رات بھر پولیس کی چھاپا مار کارروائیاں جاری رہیں

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ مسکان نے عامر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ایپ پر اپ لوڈ کی اور اس دوران فائرنگ کرنے والے ملزم اور مقتولہ مسکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گارڈن فائرنگ واقعہ، مرنے والے ٹک ٹاکرز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

Related Posts