لاہور: پولیس نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار انگین آلتان دوزیاتان سے فراڈ کرنے والے پاکستانی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان کی مدعیت میں نوسربازی کرنے پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں یوٹیوبر گرفتار، مقدمہ درج