مشہور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار ہو گئے۔
تقریب کے دوران پولیس نے اچانک انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے حراست میں لے لیا اور تقریباً سات سے آٹھ گھنٹوں تک زیر حراست رکھا۔ اس واقعے نے نہ صرف ذوالقرنین کے اہل خانہ بلکہ ان کے مداحوں کو بھی شدید مایوس اور پریشان کر دیا۔
ذوالقرنین سکندر نے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے۔ میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور میں ان لوگوں کو نہیں جانتا جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جلد ہی میں اس معاملے کی تفصیل سے وضاحت کروں گا۔
ذوالقرنین نے مزید ایک ویڈیو میں واقعے کی تفصیلات اور اسکرین شاٹس کے ذریعے تحریری معلومات بھی شیئر کی ہیں۔
ذوالقرنین کے چاہنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں عدالت کی جانب سے گزشتہ روز سزا سنائی گئی ہے۔
ذوالقرنین کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مداح انصاف کی امید کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔