چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر لڑکی بے دردی سے قتل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقتولہ ثنا یوسف، فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔

پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کردیا، جبکہ قانونی کارروائی اور تحقیقات کا عمل تا حال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقول ٹک ٹاکر لڑکی تحریک تحفظ حقوق چترال (اسلام آباد چیپٹر) کے سابق صدر اور معروف ایکٹوسٹ یوسف حسن کی بیٹی تھی۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثنا یوسف کو چوروں نے کھر میں گھس کر واردات کے دوران بے دردی سے قتل کر دیا ہے، تاہم پولیس حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس میں کون لوگ ملوث ہیں۔

Related Posts