ٹک ٹاک سے پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک
(فوٹو: پکسا بے)

موبائل پر ویڈیو شیئرنگ کی بڑی ایپ ٹک ٹاک نے 2024 کے پہلے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز نافذ کرتے ہوئے جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں 16 کروڑ 69 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز ڈیلیٹ کیں جن میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

دلچسپ طور پر ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز اسی عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے 1 فیصد کے برابر بھی نہیں جو 0.9فیصد بنتی ہیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اپ لوڈ کی جانے والی 2 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔

رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہی ٹک ٹاک نے کمنٹ سیفٹی ٹولز کا استعمال کیا اور 97 کروڑ 64 لاکھ سے زائد تبصرے بھی فلٹر اور ڈیلیٹ کردئیے۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف پوسٹ کی گئی 93اعشاریہ 9فیصد ویڈیوز پوسٹنگ کے 24گھنٹوں کے اندر اندر ڈیلیٹ کردی گئیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کا تدارک کرتے ہوئے ٹک ٹاک نے 13سال سے کم عمر صارفین کے 2 کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار 414 اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ کردئیے۔ اس دوران اسپیم اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد بھی ہٹا کر اسپیم اکاؤنٹس کو آئندہ بننے سے روکنے کیلئے بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے۔

Related Posts