ٹک ٹاک کے کریئیٹر پورٹل کا پاکستان میں آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئیٹرز کے لیے کریئیٹر پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ ٹک کے ٹاک کریئیٹرکے ذریعے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جو نیا پورٹل متعارف کروایا گیا ہے اُس کی مدد سے کریئیٹرز کو قصہ گوئی کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔

علاوہ ازیں اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئیٹر اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، قومی باکسر الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اس حوالے سے ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیچرز سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کریئیٹرز ٹک ٹاک کی دل و جان ہیں جو ایپلی کیشن کو ایک خوشگوار جگہ بناتے ہیں اور جہاں لاکھوں افراد تفریح کرنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون کتنی بڑی شخصیت ہے، ٹک ٹاک تمام افراد کو ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں اگرچہ کریئیٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک کریئیٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔

ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی ہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک کریئیٹر پورٹل کو متعارف کرایا جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔

معلوم رہے کہ مذکورہ کریئیٹر پورٹل پر موجود مواد کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ’ٹک ٹاک پر شروعات کریں، ’ٹک ٹاک پر تخلیق کے لوازمات، ’ٹک ٹاک پر کامیابی کے لیے بنیادی باتیں، ’ٹک ٹاک پر مواد کی حکمت عملی اور’کمیونٹی رہنما اور حفاظتی تدابیر‘ کے حصے شامل ہیں۔

Related Posts