ٹک ٹاک کا جنون، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک کا جنون، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
ٹک ٹاک کا جنون، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

خوشاب: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا، ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک بناتے ہوئے 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور قیمتی زندگی ضائع کردی، انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔ نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

جہاں شہزاد ٹک ٹاک بنا رہا تھا اور پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے رضا کار اور پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تاحال شہزاد کی لاش نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔واقعے کی اطلاع گھر پہنچے پر مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

Related Posts