ٹک ٹاک کا نابالغ صارفین کے لیے لائیو اسٹریمز دیکھنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ، ٹک ٹاک خبر رسائی کیلئے اخبار اور ٹی وی کی جگہ لینے لگا
برطانیہ، ٹک ٹاک خبر رسائی کیلئے اخبار اور ٹی وی کی جگہ لینے لگا

ویڈیوز شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے لائیو اسٹریمز دیکھنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی فی الحال کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، لیکن جلد ہی یہ پابندی تمام 18 سال سے کم عمر صارفین پر عائد کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اصل مقصد بچوں کو غیر ضروری اور غیر معیاری مواد سے دور رکھنا ہے جبکہ ٹک ٹاک نوجوانوں اور بوڑھوں کو ان کی عمر اور ضرورت کے مطابق مناسب مواد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم ایسا نظام ترتیب دینا چاہتے ہیں جس کے ذریعے مخصوص قسم کے مواد کی شناخت اور اس تک رسائی کو بالغ افراد تک محدود کر سکیں تاکہ مواد تخلیق کرنے والوں کو ان کے مطلوبہ شائقین باآسانی میسر آسکیں۔

Related Posts