ترکی میں حریم شاہ کی پول میں سوئمنگ کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہمیشہ سے تنازعات کی شکار پاکستان کی معروف ترین ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ، تاہم انہوں نے کسی ہوٹل کے سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے بلیک کلر کی ٹی شرٹ پہن رکھی جبکہ رائل بلو کلر کا ہیئر کیپ ان کے ہاتھ تھا جسے وہ پانی سے نکلتے ہوئے سر پر پہن لیتی ہیں۔ تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر کافی تنقید بھی ہو رہی ہے۔

Related Posts