قطر کی ثالثی میں حماس اسرائیل غیر ملکیوں کیلئے رفح کراسنگ کھولنے پر متفق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر نے امریکہ کے ساتھ مل کر مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے پر ثالثی کی ہے جس سے غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ شدید زخمی افراد کو غزہ سے باہر نکلنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ معاہدے کے تحت غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز اور کچھ شدید زخمی افراد کو مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے کہ رفح کراسنگ انخلا کے لیے کب تک کھلی رہے گی۔

سیلینا گومزکا اسرائیل-حماس تنازع پر اظہارِ تشویش

ذرائع نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مذاکرات کے تحت حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی یا خوراک، پانی، ایندھن کی سپلائی جیسے دیگر معاملات سے الگ ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام ایپ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ حماس نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ہی اسرائیل پر حملے کے دوران 200 یا اس سے زیادہ قیدیوں میں سے کچھ کو رہا کر دے گا۔ تاہم انہوں نے قیدیوں کی تعداد یا ان کی شہریت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Related Posts