ائیر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو آج 4 سال مکمل ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ائیر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو آج 3 سال مکمل ہو گئے
ائیر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو آج 3 سال مکمل ہو گئے

پاکستان ائیر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو آج 4 برس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ خاتون پائلٹ 24 نومبر 2015ء کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شہید ہوئیں۔

مریم مختار 2014ء میں پاکستان ائیر فورس میں شامل ہوئیں جبکہ 24 نومبر 2015ء میں ان کا جہاز جب فنی خرابی کے باعث تباہ ہونے لگا تو انہوں نے آبادی کو بچاتے ہوئے کریش لینڈنگ کی جس کے دوران انہیں شہادت کا عظیم رتبہ حاصل ہوا۔

شہادت کے وقت مریم مختار کی عمر محض 23 سال تھی جبکہ فائٹر پائلٹ مریم مختار کا ائیر کرافٹ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختار نے 8 مئی 1992ء کو ایک فوجی کرنل (ر) مختار احمد شیخ کے گھر میں آنکھ کھولی۔ بچپن سے ہی مریم مختار پاکستان آرمی میں شامل ہو کر وطن کی خدمت کرنا چاہتی تھیں۔

طویل جدوجہد اور سخت محنت کے بعد مریم مختار بطور فائٹر پائلٹ پاک ائیر فورس کا حصہ بنیں جبکہ جواں سال مریم مختار فائٹر پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فٹ بال کی عمدہ پلیئر تھیں۔

ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر ”ایک تھی مریم“ کے نام سے ایک ٹیلی فلم بھی بنائی جاچکی ہے جس میں مریم کا کردار صنم بلوچ نے ادا کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخواہ کے علاقے سے ایک اور   خاتون فائٹر پائلٹ منتخب ہوئیں جبکہ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی نو منتخب فائٹر پائلٹ کائنات جنید کے والد بھی ائیر فورس سے تعلق رکھتے ہیں۔

لوئر دیر کے علاقے بلامٹ سے تعلق رکھنے والی کائنات جنید شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی طرح ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کا عزم لے کر پاک فضائیہ میں شامل ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر کی پہلی خاتون نے  فائٹر پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

Related Posts