تین سالہ بچی حریم کی لاش نالے سے برآمد،متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چار سالہ بچی حریم کی لاش نالے سے برآمد،متاثرین کا انصاف کا مطالبہ
چار سالہ بچی حریم کی لاش نالے سے برآمد،متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

خیبر پختونخوا: ضلع کوہاٹ میں ایک نالے سے 3 سالہ بچی حریم کی لاش برآمد کی گئی ہے، افسوسناک واقعے کے بعد ضلع کوہاٹ غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی بدھ کی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ ان کے دادا نے چوکی ملز ایریا میں درج کرائی تھی۔بچی کو ان کے لواحقین اور پولیس نے رات بھر تلاش کیا۔مگر کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

جمعرات کو بچی کی لاش خٹک کالونی کے علاقے میں نالے سے ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://twitter.com/Laibaza52587107/status/1375036098531983361

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔جبکہ متاثرہ بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے کوہاٹ کے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی پر تشدد کا شبہ ہے، تاہم میڈیکل رپورٹ میں اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سہیل خالد نے تصدیق کی کہ پولیس کو تاحال میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے یہ واضح ہوگا کہ بچی پر جنسی تشدد کیا گیا یا نہیں۔اس سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، سہیل خالد نے کہا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے نمونے ڈی این اے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے آٹھ ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 182 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے، جن میں سے چار کیسز میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مگر اب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ معصوم حریم کے ساتھ بھی قتل سے پہلے زیادتی کی گئی ہوگی۔

Related Posts