کراچی: سرجانی ٹاؤن میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three-year-old drowns in manhole in Karachi's Surjani Town

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین سالہ معصوم بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز سامنے آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق صفائی عملے کی جانب سے سیوریج لائن کی صفائی کے دوران مین ہول کھولا گیا تھا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

بچہ اسداللہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ کچھ دیر بعد جب وہ نظر نہ آیا تو اس کی والدہ نے تلاش شروع کی۔ تلاش کرتے ہوئے جب انہوں نے مین ہول میں جھانکا تو ان کا بیٹا نظر آیا۔

بچے کو فوری طور پر باہر نکال کر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔بچے کے والد محمد فیصل نے حکومت سے اپیل کی کہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات نہ ہوں۔

علاقہ مکینوں نے بھی کراچی کے تمام مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے کا مطالبہ کیا، تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ فیصل کالونی میں بھی ایک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار چکا ہے۔ اس واقعے کے بعد کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے 1334 ہیلپ لائن فعال کی تھی تاکہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کی نشاندہی کی جا سکے۔

Related Posts