سینٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ اذلان کیسے بازیاب ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد پولیس نے مارگلہ تھانے کی حدود میں واقع سینٹورس مال سے اغوا ہونے والے تین سالہ بچے اذلان ولد فیصل علی رانا کو انتہائی مختصر عرصے میں کامیابی سے بازیاب کروا لیا۔

 پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 کے رہائشی اذلان نامی بچے کو انسانی ذہانت کے ساتھ سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔

پولیس حکام نے خاتون اغوا کار گرفتار کرلیا، خاتون سے فی الحال تفتیش جاری ہے، کیس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ خاتون اس سے قبل بچوں کے اغوا کے کئی واقعات میں ملوث تھی۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بچے اور اس کے والدین کے درمیان ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی، جس سے وہ اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کے بعد مل سکیں۔ والدین نے فوری کارروائی پر اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اذلان کے والد فیصل علی رانا نے تیز رفتار اور پیشہ ورانہ ردعمل پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اتنے کم وقت میں اپنے بیٹے کی بازیابی پر افسران کی تعریف کی اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سید علی ناصر رضوی نے بازیاب ہونے والے بچے سے ذاتی طور پر ملاقات کے لیے ڈی آئی جی اسلام آباد کے دفتر کا دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران آئی جی رضوی نے ڈی آئی جی طارق، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اور ایس پی سی آئی اے سمیت افسران کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔

آئی جی رضوی نے اس کیس میں غیر معمولی کام کرنے پر سی آئی اے انچارج سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ آئی جی نے آپریشن میں شامل تمام افسران کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

آئی جی رضوی نے اسلام آباد پولیس کی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “میری ٹیم نے گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں بڑے کیسز کو پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا ہے۔ ہم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Related Posts