میرانشاہ: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا، جبکہ انتہائی اہم کمانڈر سمیت 3 کو گرفتار کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات خفیہ معلومات پر دو آپریشن کیے۔ فورسز کے پہلے آپریشن کے دوران انتہائی اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے دوسرے آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والے تینوں دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان: پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک