کرم ایجنسی میں فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 3جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرم ایجنسی میں فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 3جوان شہید
کرم ایجنسی میں فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 3جوان شہید

راولپنڈی: پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے جبکہ 2دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، کرم ضلع کے اراولی کے علاقے میں دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا۔

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔

شہید ہونے والے فوجیوں میں خیرپور کے رہائشی 43 سالہ صوبیدار شجاع محمد، خضدار کے رہائشی 32 سالہ نائیک محمد رمضان۔ اور سکھر کے رہائشی 30 سالہ سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ”علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی سینیٹائزیشن کی جا رہی ہے۔”

مزید پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ پر افغان باشندوں کو بیرون ملک بھیجنے والا گروہ گرفتار

پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts