پی ٹی آئی کی 3 خواتین اراکین قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three PTI women MNAs disqualification case fixed for hearing

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 11 جنوری کو سماعت کرے گا، سنگل بنچ نے تینوں ارکان کیخلاف نااہلی درخواست مسترد کردی تھی۔

لیگی ایم این ایز شائستہ پرویز، بیگم طاہرہ بخاری نے اپیل دائر کر رکھی ہے، درخواست میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر تینوں ایم این ایز ملائیکہ بخاری، کنول شوذب، تاشفین صفدر کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

شائستہ پرویز ، عبداللہ خان اور بیگم طاہرہ بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی کی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی اہلیت کے خلاف تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

اراکین اسمبلی پرالزام لگایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے حقائق پر مبنی معلومات چھپائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے اس فیصلے کا اعلان کیا جو پچھلے سال دسمبر میں محفوظ کیا گیا تھا اور انہوں نے پی ٹی آئی کے ایم این اے کو اہل قرار دیا تھا جبکہ ان کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

Related Posts