نوشہرہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 3پولیس اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 3پولیس اہلکار شہید
نوشہرہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 3پولیس اہلکار شہید

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے،

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور وین ڈرائیور ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام شہید پولیس اہلکاروں کو ایمبولینسز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔واقعہ بہت افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کوسٹ گارڈزکی پسنی میں کارروائی، اعلیٰ کوالٹی کی ہیروین برآمد

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Posts