مجاہد کالونی میں گھروں کو کیوں مسمار کیا جارہا ہے؟ ہزاروں مکین بے گھر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجاہد کالونی میں گھروں کو کیوں مسمار کیا جارہا ہے؟ ہزاروں مکین بے گھر
مجاہد کالونی میں گھروں کو کیوں مسمار کیا جارہا ہے؟ ہزاروں مکین بے گھر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے مجاہد کالونی میں کچھ روز قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران درجنوں گھروں کو مسمار کردیا گیا، جس کے باعث درجنوں خاندان سڑک پر آگئے۔

اس حوالے سے ایم ایم نیوز کی ٹیم مجاہد کالونی پہنچی اور علاقہ مکینوں سے اس حوالے سے جاننے کی کوشش کی، علاقہ مکینوں نے ایم ایم نیوز کو اس حوالے سے بتایا کہ ہماری بستی کو اجاڑ دیا گیا، ہمیں بے گھر کردیا گیا۔

کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے، ایک بزرگ شخص نے کہا کہ مجھے اس علاقے میں رہتے ہوئے 75سال گزر چکے ہیں، ان ظالموں نے میرا مکان بھی توڑ دیا، میں غریب آدمی ہوں کیا کروں کہاں جاؤں؟

انہوں نے کہا کہ ہم پر بدترین شیلنگ کی گئی، خواتین کو بھی نہیں بخشا گیا، بچوں سمیت سڑک پر پڑے ہوئے ہیں، کسی نے ہمارا خیال نہیں کیا، صرف اللہ کے سہارے پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں جھونپڑیاں ڈالنے کی ہی اجازت دے دی جائے تاکہ ہم اپنے بال بچوں کو چھپا سکیں۔

جے یو آئی ف کے ایک رہنماء نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب کے ایم سی اور ڈی ایم سی انہیں لیز دے رہے تھے تو اُس وقت آپ لوگ کہاں تھے؟ رات کے 2بجے پورے علاقہ کا محاصرہ کرکے پولیس کی مدد سے انہوں نے گھروں کے اندر بلڈوزر چلائے ہیں، 95فیصد یہ توڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:نجی بینک نے خواجہ سرا کو آخر نوکری سے کیوں نکالا؟حیا خان کے اہم انکشافات

صرف ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر اور مافیا کے کہنے پر ان کے اسپتال کے لئے راستہ بنانے کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، مکینوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ وہ کیا جارہا ہے جو فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہوگا۔

Related Posts