سعودی عرب میں تین پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پرگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں تین پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پرگرفتار

ریاض:سعودی عرب میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن میں تین پاکستانی تارکین وطن سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران تین مقامی اور ایک سوڈانی ملزم کو جعلی کرنسی کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل سیکیورٹی کا کہناتھا کہ تین سعودی باشندوں کو ایک مقامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین پاکستانیوں کو بنک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر پکڑا گیا ہے۔

پولیس نے ایک مقامی اور 10 غیرملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی، مساجد میں چوری اور رش والے مقامات میں لوگوں کی جیب تراشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے، ایک کیمپ میں لے جا کر ان کے اسپیئرپارٹس الگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے الزام میں چھ مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران یمن کے 12 باشندوں کو اقامہ اور حدود کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Posts