راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔اس دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سات مشتبہ دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، 3 افراد جاں بحق