پاکستانی فورسز نے رافیل طیارے مار گرائے، بھارتی فضائیہ پھر دنیا میں مذاق کا نشانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three Indian fighter jets crashed on home territory: Indian security source
ONLINE

پاکستان میں حملے کیلئے آنے والے تین بھارتی لڑاکا طیارے پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اپنی ہی زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔

سینئر بھارتی سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز دو طیارے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اور ایک پنجاب میں گرا لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پائلٹس کے ساتھ کیا ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے وُہان میں ایک تباہ شدہ بھارتی جنگی طیارے کا ملبہ بھی دیکھا گیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوم برگ ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے اور کئی ڈرونز بھی تباہ کیے۔ ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یہ طیارے مختلف مقامات پر گرائے گئے۔

پاکستانی فوج نے رائٹرز کو بتایا کہ مار گرائے گئے طیاروں میں رافیل، ایس یو30 اور مگ29 شامل تھے اور ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پاکستانی فضاؤں میں دخل اندازی کر رہے تھے۔

Related Posts