ریلوے اراضی کے قابضین مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے سرگرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے اراضی قابضین 3 مقدمات کے اندراج پر جان چھڑانے کے لیے سرگرم
ریلوے اراضی قابضین 3 مقدمات کے اندراج پر جان چھڑانے کے لیے سرگرم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان نےبھر پور ایکشن لیا جس پر ریلوے اراضی قابضین 3 مقدمات کے اندراج کے بعد جان چھڑانے کے لیے سرگرم ہیں۔

پاکستان ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی 1015کنال اراضی پر غیرقانونی قابضین کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا۔ ولایت کمپلیکس میں شامل کی گئی ریلوے کی 110کنال اراضی کی نشاندہی کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔

دوسری جانب لینڈ مافیا کے سرغنہ معاملے سے جان چھڑانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس نے لینڈ مافیا کے سرکردہ افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے بعد چند سرکاری افسران کی مبینہ سر پرستی سے قبضہ مافیا نے دو دن پہلے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر محکمہ مال کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے دوبارہ قبضہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ریلوے کی قیمتی زمین پر قبضہ کرنے والے با اثر افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس معاملہ پر پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان کو خصوصی طور پر ٹاسک سونپ دیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کو پابند کیا گیا ہے کہ  قابض لینڈ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں۔

اس سلسلے میں محکمۂ مال کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آپریشن سے قبل غیر قانونی طور پر ہتھیائی گئی سرکاری زمین کی نشاندہی کریں اور اس کے بعد ملوث لینڈ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کریں۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی اربوں روپے کی 1015کنال اراضی ہتھیانے والے لینڈ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ منور شاہ نے پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب کے خط کے جواب میں  اس بات کی تصدیق کردی کہ موضع کوٹھ کلاں میں واقع 1015کنال پاکستان ریلوے کی زمین پر قبضہ کیاگیا ہے۔ 

Related Posts