کراچی میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ایس ای او سی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ایس ای او سی کا اعلان
سندھ میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ایس ای او سی کا اعلان

کراچی: ایس ای او سی (سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے۔

سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کراچی کے 2 اضلاع میں شروع کی گئی جس کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

شہرِ قائد کے ضلع غربی و وسطی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 22 یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

انسدادِ پولیو ٹیم کو دستانے، سرجیکل ماسک اور پی پی ایز(پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ) فراہم کیا جائے گا جبکہ قبل ازیں انسدادِ پولیو مہم مارچ کے مہینے میں شروع کی گئی تھی۔

موجودہ انسدادِ پولیو مہم کے بارے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسے جون میں شروع کیا جائے گا، تاہم بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر ایسا نہ کیا جاسکا۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Related Posts