پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کراچی کے بچے میں وائرس کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

one more child crippled by polio in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کراچی کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، بچے کے نمونے 20 جون کو لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

انسداد پولیو حکام کے مطابق پولیو کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 6ماہ ہے،ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 57 ہوگئی۔

دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں مزید شراکت کے طور پر پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کے ضمنی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

اس میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اسلامی ترقیاتی بینک مرباہا اور آئی ایس ڈی بی کے زیر انتظام زندگی اور معاش کا فنڈ (ایل ایل ایف) کی طرف سے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 31 ہزار818 افراد متاثر، 4 ہزار 762 جاں بحق

اس نئے فنانسنگ کی منظوری اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے اس ہفتے کے اوائل میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ہجر کی زیرصدارت جدہ میں منعقدہ ورچوئل اجلاس میں دی۔

Related Posts