اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خطرات، ڈرائیونگ لائسنس برانچ بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Threats of corona virus in Islamabad, driving license branch closed

اسلام آباد :شہر اقتدار میں کورونا وائرس کے خطرات ایک بار پھر منڈلانے لگے، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو بند کرکے تحریری نوٹس چسپاں کر دیا گیا ۔

شہر کے مختلف سیکٹرز میں ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں کو سیل کرکے وفاقی پولیس کو تعینات کر دیا ہے جہاں ہو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان علاقوں سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون ٹو اور جی سیون تھری کے دو اسکولوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے ،اسلام آباد کے ٹریفک دفتر کی لائسنس برانچ کو شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تھانہ گولڑہ کی حدود میں غیر قانونی کیری اڈہ قائم، پولیس کارروائی میں ناکام

لائسنس برانچ کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے جبکہ لائسنس برانچ کے باہر شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے تحریری نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی لائسنس برانچ بند رہے گی۔

Related Posts