آزادی مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ ن بھی ڈٹ گئی، حکومت سے استعفےکا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیاہے،مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ کوئی دھمکی، گالی اور دھونس ہمیں  نااہل وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎نااہل وزیرعظم عمران خان اوران کی نالائق کابینہ استعفے دے، نااہل وزیراعظم قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ آپ کے بھاگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیل رہی ہے، عمران خان اوران کے وزراء کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ دھرنہ حکومت دینے والی ہے اور آج بھی حکمران کنٹینر پہ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ جو آپ سے این آر او مانگ رہے تھے، چور تھے، ڈاکو تھے، ڈیل اور ڈھیل مانگ رے تھے، آج آپ اُن سے کیوں مذاکرات کیوں کررہے ہیں۔ ملک میں 13 فیصد مہنگائی، ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد پر لانے کے خلاف احتجاج ہوگا، ملک میں روٹی، روزگار، صنعت، کاروبار، صحت اور ہسپتال بند کرنے کے خلاف احتجاج ہوگا۔ حکمران ‎پارلیمان کو تالا، سیاسی مخالفین و میڈیا کی آوازیں بند کرکے اپنی جھوٹی، نااہل اور نالائق حکومت کو طول نہیں دے سکتے۔

Related Posts