گرل فرینڈ کی دھمکیاں، دلہا دلہن کو ٹریفک جام میں چھوڑ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 بھارت میں شادی کے ایک روز بعد دولہا ساتھ بیٹھی دلہن کو اس وقت چھوڑ کر فرار ہوگیا جب گاڑی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔

یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر پانچ روز قبل درج کی گئی ہے کیونکہ اب تک مفرور دولہے کا سراغ نہیں ملا ہے۔ خیال ہے کہ دولہے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے ڈر کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انوشے اشرف کا رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کیلئے سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ

اس موقع پر دلہن نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بھی اپنے شوہر کے تعلقات سےواقف تھیں لیکن جب شوہرنے اسے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے قطع تعلق کرلے گا اور اسی بنا پر اس نے اس سے شادی کرلی۔

نوبیاہتا دلہن نے مزید بتایا کہ ایک جانب تو اس کے شوہر میں خودکشی کے رحجانات بھی تھے تو دوسری جانب وہ سابقہ محبوبہ کی جانب سے بلیک میل کرنے کی دھمکیوں کے بعد فرار ہوا ہے۔

تاہم دلہن نے توقع ظاہر کی کہ اس کا شوہر جلد ہی اس کے پاس لوٹ آئے گا۔

پولیس کے مطابق گووا میں ایک لڑکی سے اس نوجوان کے تعلقات تھے۔ بعض افراد کے مطابق لڑکی نے اس کے ساتھ اپنی تصاویر جاری کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس سے وہ سخت پریشان تھا۔ آخرکار اس نےفرار ہونے کو ہی بہتر راستہ قرار دیا۔

Related Posts