ہزاروں مزدور بے روزگار، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت شدید متاثر ہو تی جا رہی ہے۔ چند برس قبل دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم تقریباً ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا تاہم غیر مستقل تجارتی پالیسیوں، بارڈر کی بار بار بندش، اور سیاسی کشیدگی کے باعث یہ حجم کم ہو کر صرف ایک ارب ڈالر تک محدود رہ گیا ہے۔

پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان خطے میں اپنی تجارتی پوزیشن کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، تو اسے نہ صرف افغانستان بلکہ وسطی ایشیائی ممالک تک براہ راست رسائی حاصل کرنا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، آٹا، چینی، سبزیاں اور ادویات برآمد کی جاتی ہیں، جب کہ افغانستان سے پھل اور سبزیاں پاکستان درآمد کرتا ہے۔ مگر افغانستان کے اندرونی سیاسی حالات اور بدامنی نے اس تجارت پر بھی منفی اثرات ڈالے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث طورخم بارڈر بند کر دیا گیا تھا۔ اس بندش سے نہ صرف دونوں ممالک کو محصولات (ٹیکسز) کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا بلکہ کراچی سے طورخم تک کاروبار سے وابستہ ہزاروں مزدور کئی دن تک بے روزگار ہو گئے۔

Related Posts