ہمیں چائے پلانے والے خود پیزا کھائیں، مولانا فضل الرحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس کی صدارت کے لیے مضبوط امیدوار
مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس کی صدارت کے لیے مضبوط امیدوار

ملاکنڈ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، ہمیں چائے پلانے والے خود پیزا کھائیں۔

ملاکنڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فوج ایک ادارہ اور ریاست کا لازمی جزو ہے لیکن اسے غیر جانبدار رہنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے ،آج بھی ملک میں غیر اعلانیہ کرفیو ہے،ہم قوم کی مدد سے حقیقی جمہوریت لائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرے گی اور 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل مخالف ریلی نکالے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے قومی احتساب بیورو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھائیں،ان کا کہنا تھا کہ نیب موجودہ حکومت کی بدعنوانی کو کیوں نہیں دیکھ رہا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی ٹیم نااہل اور بدعنوان، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، بلاول بھٹو

غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو جان بوجھ کر موخر کیا جارہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو ہندوستان اور اسرائیل سے پیسے بھیجے گئے ۔اس موجودہ حکومت کے حکمرانوں کو اسرائیل ، ہندوستان اور احمدیوں نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے ہے ،’نااہل حکومت‘ نے لوگوں کے حقوق چھین لئے لیکن عوام کا یہ سمندر اس حکومت کو اقتدار سے ہٹا دے گا۔

Related Posts