لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے کیونکہ دونوں معاشی ڈاکو ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بار بار چہرے بدلنے سے ڈاکے نہیں چھپ سکتے، ان کو جیلوں میں ڈالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کو برطرف نہیں جیلوں میں ڈالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی پالیسیوں میں ناکامی پر گذشتہ حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ اور ان کی جگہ رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنا دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال پیش آنے والے پیٹرولیم بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام انکی منافقت کے باعث ہوا ہے،فردوس عاشق