سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو
سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کا قتل عام کرنے والے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جمعرات کو سانحہ اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہوجانے پر بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول کے عظیم سانحے کے درد سے نہیں نکلی اور عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئیے۔

مزید پڑھیں: اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کی مایوسی ختم کریں گے،آصف علی زرداری

انہوں نے کہا کہ میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا۔

Related Posts