رواں برس مختلف نوعیت کے معاملات میں 741 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس مختلف نوعیت کے معاملات میں 741 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو
رواں برس مختلف نوعیت کے معاملات میں 741 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو

راولپنڈی: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سربراہ عابد علی کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک مختلف نوعیت کے معاملات میں 741 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے سربراہ عابد علی کے مطابق رواں برس اب تک مختلف نوعیت کے معاملات میں 741 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 166 بھیک مانگنے والے بچے جبکہ 306 ایسے بچے تھے جو گلی محلوں میں کوڑا چنتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ خاندانی ناچاقی کی بنا پر گھروں سے بھاگنے والے 144 بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بیورو میں لایا گیا، 25 بچے ایسے بھی یہاں پر آئے جن کو اُن کے گھر والے مختلف معاملات کی بنا پر خود یہاں چھوڑ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عابد علی نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو مختلف واقعات کے دوران تحویل میں آنے والے 713 بچوں کو اُن کے خاندانوں کے حوالے کرچکا ہے، اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں 74 بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیرِ کفالت ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو 5 ویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے جبکہ مزید تعلیم کیلئے انھیں لاہور کے ہیڈآفس بھیجا جاتا ہے۔

Related Posts