وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نازیبا الفاظ اگلنے والی مشین نے اس بار اپنے ہی کارکنان کا نشانہ لیا ہے۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برہان کے مقام پر موٹروے کی بندش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تو کارکنان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وزیر اعلی کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔
وزیر اعلی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر کے گاڑی میں بیٹھے تو کارکنان نے گاڑی گھیر کر علی امین گنڈا پور سے نیچے اتر کر ساتھ پیدل چلنے کا مطالبہ کیا۔ کارکنان نے کہا کہ یہاں ہم آنسو گیس کو برداشت کر رہے ہیں اور وزرا آرام سے اے سی والی گاڑیوں میں بیٹھے ہیں۔
کارکنان کے احتجاج وزیراعلی گاڑی سے باہر آئے اور انہیں اکیلے آگے بڑھنے کی ہدایت کی جس پر کارکنان نے ساتھ چلنے کا مطالبہ کیا تو علی امین گنڈا پور طیش میں آئے اور اپنے ہی کارکنان کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کیلیے واپس روانہ ہوگئے۔