ایک شخص نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ جب آپ کار کے ڈیش بورڈ میں ایک خاص لائٹ آن دیکھیں تو آپ کو فوراً گاڑی چلانا بند کر دینا چاہیے۔
اسکاٹی کلمر ایک یوٹیوبر ہیں جو گاڑیوں کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں اور اپنے ناظرین کو اس حوالے سے ہر طرح کے مشورے دیتے رہتے ہیں۔
اسکاٹی کے پاس ایسے کچھ آئیڈیاز ہیں جس سے آپ اپنی گاڑی کی ٹرانسمیشن کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اسے ایسی حالت میں جانے سے بچا سکتے ہیں جسے بعد میں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہو۔
حال ہی میں انہوں نے گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ایک مخصوص روشنی کے بارے میں بتایا۔ عام طور پر ڈیش بورڈ میں ٹیکومیٹر پر بہت سی لائٹس ہوتی ہیں لیکن اسکاٹی نے بیٹری لائٹ پر روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں میں ‘ALT’ وارننگ ہوتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو گاڑی کی بیٹری کو چارج کرتی ہے۔
جب چارجنگ وولٹیج بہت کم ہو جاتا ہے، تو اس سے ڈرائیور کو خبردار کرنے کے لیے ڈیش بورڈ میں بیٹری کی روشنی آتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ بیٹری کو چلانے کے لیے چارجنگ کافی نہیں ہے۔
اسکاٹی نے کہا کہ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر بیٹری کی لائٹ آن ہے تو اس کا مطلب لازمی نہیں کہ یہ مسئلہ خود بیٹری کے اندر ہے، گاڑی کے دوسرے جزو بھی اس مسئلے کی وجہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ گاڑی چلاتے ہوئے لائٹ جلتی دیکھیں تو آپ کو فوری طور پر رُکنا جانا چاہیے اور آگے جانے سے پہلے مسئلے کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹری کا نشان دیکھیں تو بالکل نئی بیٹری نہ خریدیں، یہ ایک خراب آلٹرنیٹر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ایسے حصوں کو تبدیل کرنے کے لیے بڑی رقم خرچ کرتے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ اگر لائٹ آن ہوتی ہے تو آپ کو اپنے انجن کو جلد از جلد چیک کروا لینا چاہیے۔