کراچی میں یوں تو بھانت بھانت کے کھانے شہریوں کو لبھاتے ہیں لیکن باہر کھانے کے شوقین افراد کیلئے کڑاہی ایک الگ ہی اہمیت رکھتی ہے۔
تیز مصالحوں میں بنی کڑاہی کھانے والوں کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیتی ہے اور اگر کڑاہی مٹی کی ہانڈی میں بنی ہو تو اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔
ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے کراچی کی ایک مشہور ہانڈی کڑاہی کا انتخاب کیا ہے جس میں آپ کو ہانڈی کڑاہی کے مقام اور تیاری سے متعلق تمام تفصیلات بتائیں گے۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر 3 پر واقع نیوجیوپوائنٹ کی کڑاہی کھانے کیلئے شہری دور دور سے آتے ہیں۔
نیوجیوپوائنٹ کے محمد ارسلان کا کہنا ہے کہ مٹی کی ہانڈی ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور جب مٹی کی ہانڈی میں کھانا بنتا ہے تو اس کا ذائقہ بھی منفرد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 4 اقسام کی ہانڈی کڑاہی ہے۔
ہمارے پاس چکن کڑاہی، چکن بون لیس، مٹن اورمٹن کڑاہی ہوتی ہے۔محمد ارسلان نے بتایا کہ چکن کو فرائے کرنے کے بعد ہانڈی میں ڈال کرتمام اجزاء شامل کرکے ہانڈی کا ڈھانپ دیتے ہیں اور کچھ دیر پکانے کے بعد مصالحہ جات شامل کئے جاتے ہیں اور دوبارہ پکایا جاتا ہے۔
اہم بات تو یہ ہے کہ یہاں ذائقہ میں بے مثال چکن ہانڈی کڑاہی 5سواور بون لیس میں 700جبکہ مٹن کڑاہی 7سو اور بون لیس 11سوروپے کے عوض شہریوں کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔