ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورماجو کبھی مداحوں کے لیے مثالی جوڑی سمجھے جاتے تھے، اب ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں۔
لسٹ اسٹوریز میں ایک ساتھ کام کرنے والے یہ اداکار شادی کی افواہوں کے چند ہفتے بعد ہی علیحدہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان شادی کے نظریے پر اختلاف پایا جاتا تھا۔تمنا جو اس وقت 30 سال کی ہیں، وہ شادی کے لیے تیار تھیں لیکن وجے اس بارے میں متفق نہیں تھے۔
یہی بنیادی اختلاف تنازعات کی وجہ بنا جس کے باعث ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور آخر کار دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
اگرچہ دونوں نے رومانی تعلقات ختم کر دیے ہیں لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے انتہائی وقار اور سمجھداری کے ساتھ علیحدگی کو سنبھالا ہے اور وہ اب بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
تمنا اور وجے کے تعلقات کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب انہیں 2023 کے آغاز میں گوا میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔
بعد ازاں جون 2023 میں ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی۔