”یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“حسن علی بھی میدان میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“حسن علی بھی میدان میں آگئے
”یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“حسن علی بھی میدان میں آگئے

لاہور:سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، شوبز ستارے ہوں یا کرکٹر سب اس ویڈیو کی مناسبت سے ویڈیوز بنانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لڑکی کی ویڈیو کے انداز کہا کہ ”یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہے ہیں“۔

سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک یوٹیوبر و ولاگر دانانیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“ اور اس ویڈیو کے کیپشن میں اس نے لکھا تھا کہ ”جب برگرز شمالی علاقہ جات کی سیر کو جائیں تو وہ کہتے ہیں ”یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے“۔

قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنائی گئی، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد حسن علی نے دانانیر کے انداز میں کہا کہ ”یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہے ہیں“۔

حسن علی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کچھ دیر بعد ہی ہزاروں مداحوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

Related Posts