کرفیو اور لاک ڈاؤن کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا‘ مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرفیو اور لاک ڈاؤن کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا‘ مریم اورنگزیب
کرفیو اور لاک ڈاؤن کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کوذاتیات کی سیاست سے باہر آنا ہوگا۔

عمران صاحب یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے‘یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں، واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگاانہیں شاید حالات کی سنگینی اور شدت کا ادراک اور احسان نہیں ہے۔

عمران صاحب عوام سے خطاب میں حکومت کی کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں‘اگر لاک ڈاؤن کرنا ہے تو اس کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی؟ وہ بھی بتائیں۔

کرفیو اور لاک ڈاؤن کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا‘عمران صاحب مشکل وقت کے لئے خود کو اور حکومت کو تیار کریں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے‘وزیراعظم آپ ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ کو سوچنا ہوگا۔

Related Posts