رواں مالی کے سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 32 فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 32 فیصد کم ہو کر 1.55 ارب ڈالر رہی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے 10 ماہ میں 28 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی، رواں مالی سال 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا اور مجموعی طور پر سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوئی۔

رواں سال اپریل کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کا  حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، اپریل میں ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز کی فروخت کے سبب ملکی سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 46 کروڑ ڈالر رہا۔

اپریل میں ملکی نجی شعبے میں 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اپریل کے اعداد شامل کرنے کے بعد رواں سال ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ملکی نجی شعبے میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے تقریباً 40 فیصد کم ہے۔

اس کے علاوہ 10 ماہ میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 32 فیصد کم ہوکر ایک ارب 55 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری 53 فیصد کم ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 مہینوں ک دوران اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 28 کروڑ ڈالر نکالے ہیں۔ اپریل میں ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز کے اجراء سے ملکی سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ گذشتہ مالی سال سے یہ تقریباً 1ہزار ایک سو پچاس فیصد زائد ہے۔  

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 4909 ہوگئی

Related Posts