تنگ آمد بہ جنگ آمد، تیرہ سالہ فلسطینی بچے نے ہتھیار اٹھا لیا، یہودیوں پر حملہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس (مشرقی یروشلم) میں ایک نوعمر فلسطینی حملہ آورنے ہفتے کے روز فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے ایک روزپہلے ایک اور حملہ آور نے شہر میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہرسات افراد کو ہلاک کردیا تھا۔مقبوضہ شہر میں 2008ء کے بعد تشدد کا یہ ہولناک واقعہ تھا۔

طبّی عملہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم کے علاقے سِلوان میں فائرنگ کے نتیجے میں 47 اور 23 سال کی عمر کے باپ بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔دونوں اسپتال میں مکمل طور پرہوش میں تھے اورانھیں معتدل سے سنگین زخم آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گر کر تباہ، ایک پائلٹ زخمی، عملے کا ایک رکن لاپتہ

اسرائیلی پولیس نے 13سالہ حملہ آورکو گولی مار کرزخمی کردیا اور پھر اس پرقابو پالیا تھا۔اس کو اسپتال لے جایا گیا لیکن اسرائیلی پولیس نے اس کی حالت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ایک زخمی نوجوان کو موقع سے دور لے جا رہی ہے۔اس نے زیرجامہ کے سوا کچھ نہیں پہنا ہوا تھا۔حکام نے سڑک کوبند کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Related Posts