تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دیدی
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دیدی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، بین ڈکٹ 35 گیندوں پر 81 اور ہیرو بروک 42 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کا آغاز ہدف کے تعاقب میں بالکل اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔

حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔اس کے علاوہ محمد نواز 19 اور عثمان قادر صفر پر آؤٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور 40 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1سے برتری حاصل ہوگئی، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی جانب سے دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرادیا

تاہم آج کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے 221رنز کا ہدف دیا گیا، جبکہ پاکستانی اوپنر بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں رک پائے۔

Related Posts