گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث روک دیا گیا، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیدی تھی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا تھا، دونوں بلے بازوں کی جانب سے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔ طویل عرصے بعد پاکستان کی اوپننگ جوڑی کو بدلا گیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز آندرے فلیچر اور لوئس کیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر فلیچر کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ کرس گیل ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 20 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
نکولس پوران نے مزاحمتی 62 رنز کی اننگز کھیلی جو رائیگاں گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بنا سکی۔ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی