تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی۔

کپتان بابر اعظم کا لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈکو کم سے کم اسکورپرروکنے کی کوشش کریں گے،پچ پہلے میچ کی طرح لگ رہی ہے، کنڈیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان فٹ ہونے والے محمد رضوان فٹ ہوگئے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ آج ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ آج کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Related Posts