کراچی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نیب کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا اور نہ ہی کوہی ریفرنس دائر کیا گیا ہے انکے خلاف صرف انکوائری چل رہی ہے۔
حکومت سندھ نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز قومی ادارہ برائے امراض قلب کو دینے کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ روز ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ سے متصل فوارہ چوک پر مونومنٹ اور اسکی ازسر نو تعمیر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو نہیں چلا پارہی جسکی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو این آئی وی سی ڈی کو دیکر شہریوں کو ایک بہتر سہولت میسر ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود فارن فنڈنگ معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی پی ٹی آئی مناظرے بعد میں کرے پہلے الیکشن کمیشن میں جواب دیں،وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں وزیراعظم یہ بتائیں کہ فنڈز کہاں سے آئے؟
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام کا استحصال کیاہے بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیاگیا عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم کو پاکستان کے عوام کی نہیں اقتدار کی زیادہ فکر ہے، نیپاکااسپتال آپریشنل ہے وزیراعظم آئی ایچ ڈی کوبھی این آئی سی وی ڈی سے منسلک کریں گے۔
قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے فوارہ چورنگی پر مونومنٹ کا افتتاح کیا یہ مونومنٹ نجی شعبے کے اشتراک سے بنایاگیا ہے، مونومنٹ سندھ حکومت کی کلین گرین کراچی مہم کا حصہ ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی کونسلز سرکاری فنڈز اور نجی شعبے کی مدد سے پارکس،گرین بیلٹس کی تعمیر وخوبصورتی کا کام کررہی ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فوارہ چوک کی ازسر نو تعمیر اور مونومنٹ لگائے جانے سے نہ صرف اس چورنگی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔