شادی سے پہلے سو سال تک سوچو، علیزہ سلطان کا لڑکیوں کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل علیزہ سلطان
علیزہ سلطان، فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کو اب بھی فیروز سے شادی پر پچھتاوا رہتا ہے۔

علیزہ سلطان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان سے سال 2018 میں شادی کی تھی، اور پھر چند سال خوشگوار بھی گزرے جن میں اس جوڑے کے ہاں دو بچوں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی۔

لیکن پھر حالات نے ایسا رخ اختیار کرلیا کہ وہی خوشحال جوڑا جو خوش باش زندگی گزار رہا تھا گھریلوں تنازع کا شکار ہونے کےسبب 3 ستمبر 2022 کو علیحدہ ہوگیا۔

بعدازاں ایک جانب علیزہ نے جہاں اپنی آگے کی زندگی بچوں کے نام کردی اور دوسری شادی کی طرف سوچا تک نہیں وہیں اداکار فیروز خان نے گزشتہ برس جون میں ڈاکٹر زینب کیساتھ نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کرلی۔

 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری شادی پر فیروز خان کو خاصا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا لیکن اسکے باوجود انہوں نے کسی کی نہ سنی اور اپنی دنیا میں مگن ہوگئے، وہیں علیزہ اب بھی اکثر و بیشتر اسی گلٹ میں نظر آتی ہیں کہ انہوں نے فیروز سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا تھا۔

حالانکہ علیزہ نے کبھی واضح الفاظ میں اپنے پیغامات میں سابق شوہر کا نام نہیں لیا لیکن انکے الفاظ اور ذو معنی پیغامات انکی پہلی ناکام شادی کی جانب اشارہ دیتے نظر آتے ہیں۔

اس بار بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب علیزہ نے تمام لڑکیوں کو شادی سے پہلے کئی بار سوچنے کی تلقین کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزہ سلطان نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے تمام لڑکیوں کو خاص نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ،‘غلط انسان سے شادی کرنے سے پہلے سو سال بھی سوچنا پڑے تو ضرور سوچو’۔

علیزہ کے مطابق‘ورنہ جلد بازی میں کیا گیا ایک فیصلہ تمہیں ہر روز پچھتانے پر مجبور کر دیے گا’۔

اس پیغام میں علیزہ نے اپنی ناکام شادی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا لیکن اسکے باوجود انکے فینز اور خیرخواہ اس نصیحت کو علیزہ کی ناکام شادی کے تجربے سے جوڑتے نظر آرہے ہیں۔

Related Posts