وہ ہمارے فوجی مارتے ہیں، ہم ان کی نقل کرتے ہیں۔ شمعون عباسی کی مایا علی پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہ ہمارے فوجی مارتے ہیں۔ ہم ان کی نقل کرتے ہیں۔ شمعون عباسی کی مایا علی پر تنقید
وہ ہمارے فوجی مارتے ہیں۔ ہم ان کی نقل کرتے ہیں۔ شمعون عباسی کی مایا علی پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشہور فلمسٹار شمعون عباسی نے مایا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے فوجی مار رہا ہے اور ہم ان کی نقل کرنے میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شمعون عباسی نے گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے آئٹم سانگ “بلما بھگوڑا” پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کی بے عزتی نہیں نہیں چاہتا لیکن یہ کتنی حیرانی کی بات ہے کہ ہم  بھارت کی نقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پاک بھارت تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جا کر ایکسٹراز کی شوٹنگ کرنے کے بعد مایا علی کو گرین اسکرین کے سامنے کھڑا کرکے اس کی شوٹنگ مکمل کی گئی۔ پھر دونوں کو آپس میں ملا کر آئٹم سانگ بنا لیا گیا۔اب قوم کو تخلیق کے نام پر ایک اور چربا دیکھنے کو ملے گا۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے فوجی جوانوں کو قتل کر رہا ہے اور ہم اس کے فنکاروں کی نقل میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی کی فلم “پرے ہٹ لو” کے آئٹم سانگ پر مایا علی کے مداحوں نے بھی کھل کر تنقید کی ہے اور مایا علی کی پرفارمنس سمیت گانے کی ریکارڈنگ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیئے: مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انوپم کھیر کے متعصبانہ بیان پر ارمینا خان کا جواب

Related Posts