یہ لوگ چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ لوگ چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے، عمران خان
یہ لوگ چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے،یہ چور اقتدارمیں رہ کر تمام اداروں کی تباہی کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیملی پارٹیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت نہیں بڑھی، فیملی پارٹیوں میں دوخاندان ہے، پچھلے 60 سالوں میں فوج اور دو خاندانوں نے حکمرانی کی، ملک کے حالات ان لوگوں نے خراب کیے، ہماری حکومت توساڑھے تین سال رہی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فاسٹ ٹریک الیکشن وقت کی ضرورت تھی، اس سے بھی بہتر پارٹی میں الیکشن کرائیں گے، ہمیشہ سے کوشش رہی تحریک انصاف ایک ادارہ بنے گی۔

انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو بڑے مسئلے آئے، دوسری پارٹیوں میں تو انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں کرائے جاتے، وعدہ ہے پارٹی میں الیکشن کرا کر میرٹ لائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پولیس بے دردی سے خواتین، بچوں پر شیلنگ کرے گی، افسوس مارشل لا کے علاوہ کبھی جمہوریت کے اندر پولیس کا ایسا رویہ نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی آسیہ کی بہت زبردست پرفارمنس رہی، تمام خواتین نے شیلنگ کا مقابلہ کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسلام میں خواتین کی بہت زیادہ عزت ہے،

عمران خان نے کہا کہ ہم نے کبھی میڈیا پر بھی پابندیاں نہیں لگائیں، ہماری حکومت صرف فیک نیوزکے خلاف آوازاٹھاتی تھی، چار صحافیوں کیخلاف مقدمات بنائے گئے انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ صحافی اچھے اور برے ہوتے ہیں، 4 اینکرز قوم کا اثاثہ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائز حکومت نے لوگوں کو ڈرایا، دھمکایا، الیکشن کمیشن پہلے ہی ان کے ساتھ تھی، کسی کو بھی الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں ہے، حلقہ بندیوں پربہت ساری شکایات آ رہی ہیں، یہ چور کو اقتدارمیں رہ کر تمام اداروں کی تباہی کریں گے، چیئرمین نیب اپنا لگوا کراپنے کیسزختم کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:اتحادی حکومت کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت 30 سال کرپشن کرنے والوں کومسلط کیا گیا، جب سے ہماری حکومت گرائی گئی اس کے بعد اتنے بڑے جلسے نہیں دیکھے تھے، ہماری حکومت میں فضل الرحمان، بلاول بھٹونے مہنگائی مارچ کیے کسی کونہیں روکا تھا، تین روپے پٹرول بڑھنے پر بلاول نے مہنگائی مارچ کیا تھا۔

Related Posts