ابوظہبی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) ایوارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔
ایوارڈز شو کی میزبانی وکی کوشل اور ابھیشک بچن نے کی، رواں برس 2023 کے آئیفا ایوارڈز میں جن فنکاروں نے اعزازات جیتنے میں کامیابی حاصل کی، ان کے نام سامنے آگئے، جو مندرجہ ذیل ہیں:
بہترین فلم: درشیام 2
بہترین ڈائریکٹر: آر مادھاون، راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ
بہترین اداکار: ریتھک روشن (وکرم ویدھا)
بہترین اداکارہ: عالیہ بھٹ (گنگو بائی کٹھیاواری)
بہترین معاون اداکار: انیل کپور (جگ جگ جیو)
بہترین معاون اداکارہ: مونی رائے (برہمسترا حصہ اول: شیوا)
بہترین ڈیبیو (مرد): بابل خان، کلا اور شانتنو مہیشوری (گنگو بائی کٹھیاواری)
بہترین ڈیبیو (خواتین): خوشحالی کمار (ڈھوکھا: گول ڈی کارنر)
بہترین پلے بیک سنگر (مرد): اریجیت سنگھ، کیسریا (برہمسترا حصہ اول: شیوا)
بہترین پلے بیک سنگر (خواتین): شریا گھوشال، رسیہ (برہمسترا حصہ اول: شیوا)
بہترین موسیقی: پریتم چکرورتی (برہمسترا حصہ اول: شیوا)
بہترین دھن: امیتابھ بھٹاچاریہ، کیسریا(برہمسترا حصہ اول: شیوا)
بہترین کہانی اصل: جسمیت کے رین اور پرویز شیخ (ڈارلنگز)
بہترین کہانی اپنائی گئی: عامل کیان خان اور ابھیشیک پاٹھک( درشیام 2)
علاقائی سنیما میں شاندار کامیابی: رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا (وید)
بھارتی سنیما میں شاندار کارنامہ: کمل ہاسن
سینما میں فیشن کیلئے شاندار کامیابی: منیش ملہوترا